
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مجھے ووسٹرشائر کا حصہ ہونے پر فخر اور خوشی ہے کہ تیسری مرتبہ واپس آنیوالا ہوں، میں نے گذشتہ کچھ عرصہ بڑی مشکل میں گزارا مگر اس دوران مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ ووسٹرشائر کی بھی سپورٹ حاصل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں ووسٹر شائر نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کا بھرپور صلہ دوں گا۔
واضح رہے کہ 37 سالہ بولر نے حال ہی میں بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد آئی سی سی سے کلیئرنس حاصل کی ہے اور انھوں نے گذشتہ سیزن میں ٹیم کی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فرسٹ ڈویژن میں ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔