یو اے ای ’’اپ سیٹ ماسٹرز‘‘ کو حیران کرنے کا خواہاں

اس بارضرور کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہیں گے، آئرلینڈ سے میچ کافی اہم ہے، ئائب کپتان خرم خان


AFP/Sports Desk February 25, 2015
اماراتی ٹیم کو نہ ہرایا تو ویسٹ انڈیز سے فتح کا مزہ کرکرا ہوجائے گا،کیون اوبرائن ۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ کے پول بی میں آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات آپس میں ٹکرائیں گے اور یو اے ای نے ''اپ سیٹ ماسٹرز''کو ہی حیران کرنے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ زمبابوے سے ہار گئی تھی لیکن اپنے جیسی ایسوسی ایٹ اسٹیٹس کی حامل آئرش سائیڈ کیخلاف فتح کیلیے بے چین ہے، ٹیم نے1996 کے میگا ایونٹ میں بھی حصہ لیا مگر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

نائب کپتان خرم خان نے کہاکہ اس بار ہم ضرور کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہیں گے، یہ ہمارے لیے کافی اہم میچ ہے، ہم آئرلینڈ کے خلاف کئی میچز کھیل چکے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لیے ایک شاندار موقع ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ یو اے ای کی جانب سے گذشتہ میچ کی الیون ہی میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے، البتہ شامین انور کو بیٹنگ آرڈر میں ترقی دی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے حوصلے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں زیر کرنے کی وجہ سے کافی بلند ہیں، وہ کمزور سائیڈ کیخلاف فتح سے اپنے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا امکان قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔ فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان کم تاہم کریگ ینگ اور الیکس کیوسک بھی میدان میں اترنے کیلیے بے چین ہیں۔ سینئر کھلاڑی کیون اوبرائن نے کہاکہ ہمارے لیے ویسٹ انڈیز پر فتح کافی شاندار تھی مگر اب ہمیں یہ سلسلہ جاری رکھنا ہے،اگر یو اے ای سے ہار گئے تو پھر اس کامیابی کے بھی کوئی معنی نہیں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں