انٹربینک میں ڈالر 95 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی نسبت ڈالرکی قدر20 پیسے کے اضافے سے95.60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔


Business Reporter October 06, 2012
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی نسبت ڈالرکی قدر20 پیسے کے اضافے سے95.60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو : اے ایف پی

بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدربھی تنزلی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔

جس سے جمعہ کوڈالر کے انٹربینک ریٹ 15 پیسے کے اضافے سے 95.50 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔ منی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ خام تیل کی مد میں20 کروڑڈالر کی ادائیگیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی طلب ورسد کا توازن بگڑگیا ہے، دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی نسبت ڈالرکی قدر20 پیسے کے اضافے سے95.60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں