پہلی گیند پرایل بی ڈبلیوکی اپیل پر خوفزدہ ہوگیا تھا کرس گیل

مجھ پر رنز بنانے کیلیے کافی دبائو تھا اور کوئی بھی اس طرح پہلی گیند پر آئوٹ نہیں ہونا چاہتا، ویسٹ انڈین اوپنر


AFP February 25, 2015
مجھ پر رنز بنانے کیلیے کافی دبائو تھا اور کوئی بھی اس طرح پہلی گیند پر آئوٹ نہیں ہونا چاہتا، ویسٹ انڈین اوپنر۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے تسلیم کیا کہ پہلی گیند پرایل بی ڈبلیوکی اپیل پر وہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ مجھ پر رنز بنانے کیلیے کافی دباؤ تھا اور کوئی بھی اس طرح پہلی گیند پر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا، مجھے ٹویٹر اور موبائل پر بڑی اننگز کیلیے شائقین کے بہت زیادہ پیغامات مل رہے تھے۔ اننگز کے دوران مجھے کریمپس پڑنے لگے اور میں تھوڑی تھکن بھی محسوس کرنے لگا تھا۔ گیل نے کہا کہ میں نے اس طرح کا دباؤ پہلے کبھی بھی محسوس نہیں کیا لیکن آخر میں میں کچھ ایسا کرنے میں کامیاب رہا جس کے بارے میں اب بات ہوگی۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ آپ کس صورتحال سے گزررہے ہیں، میں انجریز سے دوچار رہا جبکہ اب میری عمر بھی نوجوان لڑکوں جیسی نہیں رہی مگر آخر کار فارم میں آنے پر کافی خوش ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں گرس گیل نے زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں