کلفٹنجھگڑے کے دوران بڑے نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا
مقتول کے5بھائی ہیں،تمام افرادشاہ رسول کالونی کے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں
کلفٹن کے علاقے میںگھریلو جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوکلہاڑی کے وارکرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں بڑے بھائی نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی کو قتل کردیا،بوٹ بیسن پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کی بیگمات کے درمیان جھگڑے رہتے تھے،جمعہ کی صبح ملزم منور مسیح ولد رنگا مسیح نے چھ بجے اپنے چھوٹے بھائی اسحاق مسیح کوسوتے ہوئے کلہاڑی کے وارکرکے قتل کردیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزم 5 بھائی ہیں اور تمام افراد ایک ہی گھر میں شاہ رسول کالونی کی گلی نمبر 23میں رہائش پذیر ہیں ، ملزم وقوعہ کے وقت گھر کی بالائی منزل سے نیچے اترا اور نیچے سوئے ہوئے اپنے بھائی اسحاق کو قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے بھائی مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔