لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے

امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک February 25, 2015
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں قونصل خانہ بدستور کام جاری رکھے گا، امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر لاہور اور پشاور کے قونصل خانے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اپنے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ انتہا پسند گروپ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند گروپوں کی جانب سے حملے کے خطرے کے پیش نظر لاہور اور پشاور کے قونصل خانے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں قونصل خانہ بدستور کام جاری رکھے گا۔ ماضی میں دہشت گردوں نے پاکستان میں ایئرپورٹس سمیت اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔