معین جس جوا خانے میں گئے ایکسپریس نیوز نے اسکا کھوج لگا لیا

کسینو کی انٹری فیس20 ڈالر جب کہ جوا کھیلنے کیلیے36ٹیبل اور500سلاٹ مشینیں موجود ہیں


Monitoring Desk February 25, 2015
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی نیوزی لینڈکے کسینومیں لی گئی تصویرجس میں وہ نامعلوم افرادکے ہمراہ خوشگوارموڈمیں ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

چیف سلیکٹر معین خان کرائسٹ چرچ کے جس جوا خانہ میں گئے ایکسپریس نیوز نے ایک بار پھر بازی لیتے ہوئے اس کا کھوج لگا لیا یہ کسینو جوئے کے ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی مہییا کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیم کی شکست کا غم غلط کرنے کیلیے معین خان کیسینو گئے لیکن یہ معاملہ ان کے گلے پڑ گیا۔ کسینو کی انٹری فیس20 ڈالر ہے اور اس میں داخلے کیلیے لباس کا صاف ستھرا اور وی آئی پی ہونا ضروری ہے۔ یہاں جوا کھیلنے کیلیے36ٹیبل اور500سلاٹ مشینیں اور شراب پینے کیلیے چار بار کاؤنٹر موجود ہیں۔

ہار گئے تو ہار کا غم ہلکا کرنے کیلیے پیئیں اور جیت گئے تو جیت کا جشن منانے کیلیے پیئیں۔ اس جوئے خانے میں تین ریسٹورنٹ ہیں جن میں ہر طرح کے کھانے اور ہر قسم کے مشروب دستیاب ہیں۔ جوا کھیلنے کے ساتھ کھانا کھانے والے کو بونس پوائنٹ ملتے ہیں۔ کسینو میں مختلف سپورٹس دکھانے کیلئے 40انچ کی جمبو سائز اسکرین نصب ہے جس میں ہر ویک اینڈ پر لائیو میوز ک بینڈ کی لائیو پرفارمنس جواریوں کا خون گرماتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں