کنگ خان عوام سے کئے گئے وعدے سے پھر گئے

سگریٹ پینا ضرور چھوڑ دوں کا لیکن اس کے لئے مجھے وقت لگے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک February 25, 2015
2012 میں بھارتی عدالت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے جرم میں شاہ رخ خان پر جرمانہ بھی کیا تھا۔.فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اب تک اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کو امید تھی کہ کنگ خان جلد ہی اس بری عادت سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے اس عزم میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی تمباکو نوشی کو برا سمجھتے ہیں، انہیں خود بھی یہ پسند نہیں کہ ان کے قریب کوئی شخص سگریٹ پیے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا نہیں پاسکے۔ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس بری عادت کو ترک کردیں گے لیکن اس میں انہیں وقت لگے گا۔ جس دن انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی اس دن وہ اس کا خود اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 2012 میں بھارتی عدالت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے جرم میں شاہ رخ خان پر جرمانہ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |