بھارتی سیکریٹری خارجہ 3 مارچ کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ 13 فروری کوپاک بھارت وزرائےاعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں طے پایا تھا، تسنیم اسلم

دورے کے دوران جے شنکر  پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ 3 مارچ کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔


دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ 13 فروری کو پاک بھارت وزرائےاعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی حریت رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری سطح کے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story