خطے میں امن اور استحکام کے لئے داعش کا خاتمہ ضروری ہے براک اوباما

شدت پسند مشرق وسطیٰ کے علاوہ بین الاقوامی برادری کے لیے بھی خطرے کا باعث ہیں، امریکی صدر


ویب ڈیسک February 25, 2015
بشارالاسد شام میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں، براک اوباما فوٹو:فائل

CHANGA BANGIAL: امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے داعش کا خاتمہ ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران براک اوباما کا کہنا تھا کہ شدت پسند مشرق وسطیٰ کے علاوہ بین الاقوامی برادری کے لئے بھی خطرے کا باعث ہیں۔ داعش جیسے شدت پسند گروہ پریشان حال اور مایوس نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نوجوانوں میں موجود مایوسی کے عنصر کا مداوا کیا جائے۔ پُرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خدشات کا قلع قمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ داعش کی فنڈنگ کو مکمل طور پر بند کیا جانے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشار الاسد حق حکمرانی کھو چکے ہیں اور ان کا اب کوئی کردار باقی نہیں رہا۔ ایران کے جرہری پروگرام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے، اس سلسلے میں یہ تصدیق لازمی ہے کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |