ترکی کی پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی ارکان کی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

ایوان میں گرما گرمی پر کئی ارکان کی طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹروں کو ہنگامی طور پر پارلیمنٹ میں بلانا پڑا۔


ویب ڈیسک February 25, 2015
حزب اختلاف کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون پر بحث کے دوران ارکان گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر بحث جاری ہے، اجلاس کی طوالت اور تند و تیز بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان صبر کا دامن کھو بیٹھے اور آپس میں گتھم گتھا ہوکر ایک دوسرے کی لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تواضع شروع کردی۔ صورت حال یہاں تک خراب ہوگئی کہ حزب اختلاف کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کر لیا۔ ایوان میں گرما گرمی پر جہاں کئی ارکان زخمی ہوئے وہیں کچھ کی حالت بھی بگڑ گئی اور انہیں طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹروں کو ہنگامی طور پر پارلیمنٹ میں بلانا پڑا۔

واضح رہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان ایک ہفتے میں 3 مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |