پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں میں وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو ٹیبلٹس دیئے جائیں گے


ویب ڈیسک February 25, 2015
بہترحکمرانی یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چھٹی سے دسویں جماعت کے سائنس مضامین اور ریاضی کے اساتذہ کو ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترحکمرانی یقینی بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں صوبے میں ''خادم پنجاب میٹرو وائے فائے نیٹ ورک پروگرام'' شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکیم کے تحت طلبا وطالبات کو وائے فائے استعمال کرنے کی مفت سہولت مہیا کی جائے گی، وائے فائے نیٹ ورک پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو بھی ٹیبلٹس دیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |