اساتذہ کی تکریم کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں مقررین

اساتذہ کی ملازمتوں کومحفوظ اورپرکشش بنانے،تنخواہوں،ترقیوں اوردیگرمراعات کےتعین کیلیے پالیسی سازکمیشن تشکیل دیاجائے۔

حیدرآباد: سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر پاکستان ایجوکیشن فانڈیشن اور سینٹرل آرگنائیزیشن آف ٹیچرز کے تحت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا ہے فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سینٹرل آرگنائزیشن آف ٹیچرز کے زیر اہتمام اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرگورنمنٹ ہائی اسکول سوسائٹی حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا۔

جس کی صدارت پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن پی ای ایف کے جنرل سیکریٹری گل حمید منصوری نے کی جب کہ سینٹرل آرگنائیزیشن آف ٹیچرز سی او ٹی پاکستان کے جنرل سیکریٹری شجاعت علی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گل حمید منصوری نے اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جو قومیں اساتذہ کا احترام کرتی ہیں وہ ہمیشہ سربلند رہتی ہیں، اساتذہ کے بغیر ملک و قوم کی سیاسی سماجی و معاشرتی ترقی نا ممکن ہے۔


اساتذہ کی تکریم کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،شجاعت علی نے کہا کہ تعلیمی اداروںکی پہچان استادہیںاور وسائل کی عدم دستیابی اورمعاشی طورپرمضبوط نہ ہونااساتذہ کے بنیادی مسائل ہیں،یہ حکومت کافرض ہے کہ ان کے سروس اسٹرکچر پر توجہ دے اور انہیںقابل رشک بنائے،پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کنوینر اذکار احمد مغل نے کہا کہ اساتذہ اپنے علم کی دولت کو طلبا و طالبات میں تقسیم کرتے رہتے ہیں اور ان کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر تربیت بھی کرتے ہیں،اساتذہ کی ملازمتوں کو محفوظ اور پرکشش بنانے ۔

ان کی تنخواہوں ، ترقیوں اور دیگر مراعات کے تعین کے لیے پالیسی ساز کمیشن تشکیل دیا جائے ، اساتذہ کو مستقل بنیادوں پربھرتی کیاجائے ، ان کے لیے وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تربیتی کورسزکاانعقاد کیاجائے ، سیمینار سے اسماعیل لغاری، زبیر منصور، ارشد محمود، پروفیسر پرویز اقبال، پروفیسر ارشد شیخ، ناہید شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا، بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول حیدرآباد سے ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب پر جاکر اختتام پذیر ہوئی، جس میں شہر کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
Load Next Story