عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنادی

محسن بلوچ اورعابد کلو پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے صاحبزادے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا

گینگ وار کے کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں محسن بلوچ اورعابد کلو کو سزائے موت سنادی ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے صاحبزادے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا، کیس کی جب سماعت شروع ہوئی تھی پولیس نے دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں چالان اورگواہوں کی نشاندہی پرعدالت نے محسن بلوچ اورعابد کلو مجرم قراردیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنادی۔
Load Next Story