ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئین میں ترمیم افسوسناک ہے خورشید شاہ

ذاتی طور پر سمجتا ہوں کہ آئین پر یہ بدنما داغ نہ لگایا جائے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک February 25, 2015
سیاسی جماعتیں ہی اپنے کارکنوں کے بجائے پیسے دینے والوں کو امیدوار نامزد کرتی ہیں، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن اس کے لئے آئین میں ترمیم افسوسناک ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں ملوث افراد بہت مضبوط ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ غیر جماعتی انتخابات ہیں۔ افسوس ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں ترمیم کررہے ہیں، وہ سمجتے ہیں کہ آئین پر یہ بدنما داغ نہ لگایا جائے۔ انہوں نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا حل نکالنا چاہیئے کیونکہ سیاسی جماعتیں ہی اپنے کارکنوں کے بجائے پیسے دینے والوں کو امیدوار نامزد کرتی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں