عدالت کا 4 دہشت گردوں کو 2121 بار سزائے موت کا حکم

چاروں مجرموں کو اچھرہ میں زیر تربیت 10 جیل وارڈنز کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی

سزائے موت پانے والے مجرموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے، فوٹو: فائل

عدالت نے 10 افراد کے قتل میں ملوث 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل وارڈنز قتل کیس میں 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔ سزائے موت پانے والے مجرموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے جنہوں نے سال 2009 میں اچھرہ کے رسول پارک سمن آباد میں زیر تربیت جیل وارڈنز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 وارڈنز جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل میں ملوث چاروں مجرموں کو 21،21 بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
Load Next Story