ملک میں انسداد پولیو مہم کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کرے گی

صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیے سکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی، فوٹو: فائل

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پولیو مہم کے دوران پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاک فوج پولیو مہم کے سکیورٹی معاملات براہ راست دیکھے گی جب کہ مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل بھی فوج کی نگرانی میں ہی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت تین ماہ کے لیے انسداد پولیو مہم کی براہِ راست نگرانی کرے گی جب کہ صوبائی حکومتیں فوج کو مہم کے لیے سکیورٹی مائیرو پلان بھی تیار کرکے دیں گی۔
Load Next Story