خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے سے افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے 294 پیش اماموں کے کوائف متعلقہ افسران کو بھیجتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک February 25, 2015
صوبائی حکومت کا غیر تربیت یافتہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ، فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں موجود افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے قومی ایکشن پلان کے تحت صوبے سے افغان پیش اماموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف مساجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے تقریباً 300 پیش اماموں کو ایک ہفتے میں ملک بدر کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 294 پیش اماموں کے کوائف متعلقہ افسران کو بھیج دیئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے تمام کمشنروں اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو 7 دنوں میں افغان پیش اماموں کےخلاف کارروائی کرکے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے اور ضروری انتظامات کے فقدان پر نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلےمیں 40 کے قریب نجی سکیورٹی ایجنسیوں کے لائسنس کی منسوخی کے لیے انہیں نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |