دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا اعلان

بجلی کے بلوں میں رعایت کےعلاوہ دلی کے ہرگھرکو ہرماہ 20 ہزارلٹر صاف پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا، نائب وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک February 25, 2015
عام آدمی پارٹی حکومت نے بجلی کی سبسڈی کی مد میں ہر ماہ 70 کروڑ روپے مختص کئے ہیں،نائب وزیراعلیٰ دہلی فوٹو:فائل

دہلی میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے عوامی اور انقلابی منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی اور ہرخاندان کو20 ہزار لٹر پانی مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یوں تو اقتدار میں آنے کے لئے تمام ہی سیاست دان اور جماعتیں عوام سے بڑے دعوے کرتی ہیں لیکن جب حکومت میں آجاتے ہیں تو وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو بے سہارا چھوڑ دیتے ہیں لیکن بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھولایا نہیں بلکہ فتح کے چند دنوں بعد ہی اس پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔

نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کا کہنا تھا کہ وہ خاندان جو ہر ماہ 400 یونٹس تک بجلی استعمال کرے گا اسے اپنے بل کا صرف نصف حصہ جمع کرانا ہوگا اور اس پرعمل درآمد یکم مارچ سے ہوگا جس سے نئی دلی کے رہنے والے 90 فیصد شہری فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت نےسبسڈی کی مد میں ہر ماہ 70 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

نائب وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں رعایت کے علاوہ دلی کے ہر گھر کو ہر ماہ 20 ہزار لٹر صاف پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے سیاسی منشور میں عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کردی جائے گی اور آج کیجریوال حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا لیکن پاکستانی عوام بھی ایسی ہی کسی جماعت کے حکومت میں آنے کے منتظر ہیں جو اپنے وعدوں کو پورا کرسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |