کرن جوہر نے فواد خان کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی خبروں کی تردید کردی

فلم میں فواد خان کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کرن جوہر


Cultural Reporter February 26, 2015
فلم میں عالیہ بھٹ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے فواد خان کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی خبر کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں خبریں گردش کررہی تھیں کہ کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشن کی نئی فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ عالیہ بھٹ ہیروئن کا کردار نبھائیں گئیں۔ کرن جوہر نے سوشل ویب سائٹ پر ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ باضابطہ طور پر ہم نے فواد خان کو ابھی سائن نہیں کیا ہے۔ فلم کی فائنل کاسٹ کے بارے میں ہماری طرف سے باضابطہ طور پر اعلان کا انتظار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں