افغان لڑکی کا شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا کی افسر سمیت 40 اہلکار برطرف

سبز آنکھوں والی شربت گل افغانستان کے علاقے جلال آباد جاچکی ہے۔


AFP/Monitoring Desk February 26, 2015
نادرا کے ریکارڈکے مطابق شربت گل پشاور کی مستقل رہائشی ہے اور اس کے 2بیٹے ہیں۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں اپنی سبز آنکھوں کی بدولت شہرت پانے والی افغان لڑکی نے صرف 2 ہزار روپے میں پاکستان کی شہریت حاصل کرلی۔

نادرا کے ریکارڈکے مطابق شربت گل پشاور کی مستقل رہائشی ہے اور اس کے 2بیٹے ہیں۔ کئی ماہ بعد نادرا کی ویجیلینس کمیٹی کو ہوش آیا۔ شربت گل اور اس کے دونوں بیٹوں کے شناختی کارڈ منسوخ کردیئے۔ حیات آباد پشاورکی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر معطل جبکہ 40 اہلکاروں کو برطرف کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سبزآنکھوں والی شربت گل اس وقت کہاں ہیں؟ اس پر پردہ پڑا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پشاور میں اس افغان خاتون کے گھرکا سراغ لگالیاہے مگر اب وہ افغانستان کے علاقے جلال آباد جاچکی ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے شربت بی بی کا کیس 2014 میں ٹریس کیا اور مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا، اب انکوائری کے نتائج کا انتظار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں