پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ڈاکٹر قدیر

عمران خان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کوکرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں، ڈاکٹر عبدالقدید خان


Staff Reporter February 26, 2015
عمران خان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کوکرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں، ڈاکٹر عبدالقدید خان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ٹیم میں رنگ و نسل کی جنگ چل رہی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیاسی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے اور ٹیم میں رنگ ونسل کی جنگ چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں لیکن میں ان کومشورہ دیتا ہوں کہ آپ کوکرکٹ کا تجربہ ہے پہلے ٹیم کی حالات درست کریں۔ معین خان پرانی اسٹوری ہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو سیاست جاری ہے اس میں بہت سے لوگ شامل ہیں جنھیں بے نقاب کرنا ہوگا۔

پاکستان کے نامور سائنس دان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کے عوام پرگھیرے تنگ کردیئے ہیں، آج لوگ دووقت کی روٹی کے لیے سڑکوں پر دربدر گھوم رہے ہیں اورکوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اگراب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے توملک مزید تباہی کی طرف جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |