برمنگھم کیمپ ہاکی پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے ارشد چوہدری کی آج لندن روانگی

تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پراسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے


ایکسپریس July 14, 2012
تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پراسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے رکن ارشد چوہدری قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو انگلینڈ روانہ ہوںگے، یاد رہے کہ لندن اولمپکس کی تیاریوں کے لیے گرین شرٹس کی تیاریوں کا آخری مرحلہ برمنگھم میں شروع ہو چکا ہے۔

''ایکسپریس'' سے بات چیت میں ارشد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پراسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ہماری پوری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہ رہ جائے، ملک بھر میں بلیو آسٹرو ٹرف نہ ہونے کی کمی برمنگھم میں کیمپ لگا کر پوری کی جا رہی ہے،

انھوں نے مزید کہا کہ میں خود اپنے ذاتی خرچ پر انگلینڈ اس لیے جا رہا ہوں تاکہ برمنگھم کیمپ میں بلیو ٹرف پرکھلاڑیوں کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لے سکوں، انھوں نے کہا کہ اگر مجھے ٹیم میں کسی شعبے میں کوئی کمی نظر آئی تو اس کی نشاندہی کروں گا جس کی روشنی میں ٹیم مینجمنٹ مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں