بلدیاتی نظام کیخلاف 14 اکتوبر کو شاہراہیں بلاک کردینگےایازپلیجو

عوامی تحریک نے سندھ بھرکے ہر شہر سے کراچی تک پیدل مارچ اورجیل بھرو تحریک کی تجویز دی تھی جس پرعمل نہیں ہوسکا۔


Numainda Express October 06, 2012
عوامی تحریک نے سندھ بھرکے ہر شہر سے کراچی تک پیدل مارچ اورجیل بھرو تحریک کی تجویز دی تھی جس پرعمل نہیں ہوسکا۔

عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ دشمن بلدیاتی نظام کے خلاف 14 اکتوبر کو سندھ کی تمام شاہراہیں بلاک کی جائیں گی اور اس تحریک میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

یہ اعلان انھوں نے حیدرآباد میں پلیجو ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ بچائو کمیٹی کے کراچی کے اجلاس میں عوامی تحریک نے سندھ بھرکے ہر شہر سے کراچی تک پیدل مارچ اورجیل بھرو تحریک کی تجویز دی تھی جس پرعمل نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں