معین خان کیخلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔


ویب ڈیسک February 26, 2015
لاہور کی سیشن عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو : ایکسپریس

سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں شہری کی جانب سے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ معین خان نے کسینو میں جوا کھیل کر قوم کو بدنام کیا جبکہ جوا کھیلنے کے باعث قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوا خانے گئے تھے جس کا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی بھی مانگی ہے جب کہ پی سی بی نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں