کابل میں ترک سفارت خانے کی گاڑی پر خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک
تحریک طالبان افغانستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی میڈیا
PESHAWAR:
افغان دارالحکومت میں ترک سفارت خانے کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایران کے سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ترک سفارت خانے کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ افغانستان کے نائب وزیر داخلہ حشمت ستانکزئی نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ترک سفارت خانے کی گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے بعد شہر میں واقع تمام غیر ملکی سفارت خانوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
تحریک طالبان افغانستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بمبار کا ہدف غیر ملکیوں کا قافلہ تھا۔