کابل میں ترک سفارت خانے کی گاڑی پر خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک

تحریک طالبان افغانستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی میڈیا


ویب ڈیسک February 26, 2015
دھماکے کے بعد شہر میں واقع تمام غیر ملکی سفارت خانوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR: افغان دارالحکومت میں ترک سفارت خانے کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایران کے سفارت خانے کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ترک سفارت خانے کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ افغانستان کے نائب وزیر داخلہ حشمت ستانکزئی نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ترک سفارت خانے کی گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے بعد شہر میں واقع تمام غیر ملکی سفارت خانوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تحریک طالبان افغانستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بمبار کا ہدف غیر ملکیوں کا قافلہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں