پاپ اسٹار میڈونا پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے گر پڑیں

مکمل طور پر فٹ ہوں اور کوئی بھی چیز مجھے گانے سے نہیں روک سکتی، میڈونا


ویب ڈیسک February 26, 2015
واقعے کے بعد میڈونا نے فوری طور پر خود کو سنبھلا اور اسٹیج پر آکر اپنا گانا مکمل کیا۔ فوٹو: بی بی سی

فنکاروں کے پرفارمنس کے دوران زمین بوس ہونے کے کئی واقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن اس بار ایسا واقعہ پاپ اسٹار میڈونا کے ساتھ پیش آیا جو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اچانک اسٹیج کی سیڑھیوں سے گر پڑیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں پرفارمنس کے دوران میڈونا معمول کے مطابق اپنا چوغہ اتار رہی تھیں لیکن اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور کمر کے بل اسٹیج کی سیڑھیوں سے لڑکھڑا کر نیچے آ گریں تاہم موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر خود کو سنبھالا اور اسٹیج پر آکر اپنا گانا مکمل کیا۔ واقعے کے بعد مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے میڈونا کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کوئی بھی چیز انہیں گانے سے نہیں روک سکتی۔

واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی پاپ گلوکارہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھا چکی ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |