تعلیم مکمل نہ کرنے پر شرمندگی کا احساس آج تک ہے سونم کپور

تعلیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گریجویشن کررہی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک February 26, 2015
ادب میں گریجویشن کرنے کے لئے داخلہ فارم بھر دیئے ہیں اور رواں سال گریجوایشن مکمل کرنے کے لئے پرامید ہوں، سونم کپور فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل سونم کپور نے کہا ہے کہ تعلیم مکمل نہ کرنا ایک ایسی کمی ہے جس پر وہ ہمیشہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ سونم کپور نے ایک ایوارڈ تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 12ویں جماعت کے بعد تعلیم کو خیرباد کہہ کر اداکاری کا آغاز کردیا تھا جس پر وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں تاہم ادب میں گریجویشن کرنے کے لئے انہوں نے داخلہ فارم جمع کرادیئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ رواں سال اپنا گریجویشن مکمل کرلیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں