امریکی کانگریس کا شکیل آفریدی کی رہائی تک پاکستان کی امداد پر پابندی کیلئے دباؤ

جس ملک میں امریکا کواسامہ تک پہنچنے میں مدد کرنیوالاقیدہےاسی کو ہماری حکومت 50 کروڑ ڈالر دینےکاسوچ رہی ہے، رکن کانگریس

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قید رکھنا ناانصافی ہے، امریکی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکی کانگریس نے ایک بار پھر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ ڈالر کی امداد پر پابندی لگانے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کے لئے پیش کئے گئے سالانہ بجٹ پر بحث کے دوران ایک رکن ڈنا روہر باكر کا کہنا تھا کہ جس شخص نے امریکا کو اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں مدد کی وہ پاکستان میں قید ہے، اس کے باوجود حکومت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے، یہ امداد دے کر امریکا پیغام دے گا کہ کوئی اس کے لئے اپنی جان دے دے پھر بھی وہ اسے مرنے کے لئے چھوڑ دے گا۔


ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں، انہیں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قید رکھنا ناانصافی ہے تاہم اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ نے آئندہ سال پاکستان کے لئے 90 کروڑ ڈالر کی سفارش کی ہے۔ جس میں سے 50 کروڑ ڈالر دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں مدد کے لیے ہے۔

 
Load Next Story