پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں کشمیرسمیت تمام معاملات پربات ہوگی دفترخارجہ
داعش کی موجودگی سےمتعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم یہ یقینی بنایاجائےگاکہ وہ پاکستان میں قدم نہ جماسکے،تسنیم اسلم
LONDON:
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے سیکرٹری خارجہ ملاقات میں کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات ہوگی جب کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ قیام امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کی آمد کے موقع پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات ہوگی تاہم اس حوالے سے کوئی خاص ایجنڈہ زیرغور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے جب کہ داعش کی ملک میں موجودگی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم یہ یقینی بنایا جائے گا کہ داعش پاکستان میں قدم نہ جما سکے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 سال سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کررہا ہے جب کہ امن مشن کے 42 ممالک میں پاکستان کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔