مسیحی جوڑے کو جلائے جانے کا واقعہ عدالت نے پیشرفت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

یہ عالمی معاملہ ہےلیکن پولیس کی بنائی گئی رپورٹ سے لگتا ہے کہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا،جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس

یہ عالمی معاملہ ہےلیکن پولیس کی بنائی گئی رپورٹ سے لگتا ہے کہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا،جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن کیس میں مزید پیشرفت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں نامزد 140 ملزمان میں سے 80 کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ 3 مرکزی ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا اور تیسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے اس موقع پر پولیس کی رپورٹ پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی بنائی گئی رپورٹ سے لگتا ہے کہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا جبکہ یہ عالمی معاملہ ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقلیتوں کو زندہ چلانا کوئی نئی بات نہیں اور کوٹ رادھا کشن میں بھی 2 افراد کو جلا کر مار دیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کیس میں پیشرفت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔
Load Next Story