لاہور ہائی کورٹ نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

لاہور کے ظفرعلی روڈ سے ملتان روڈ تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت 50 ارب روپے تھی


ویب ڈیسک February 26, 2015
ہائی کورٹ نے منصوبے کا نوٹی فکیشن بھی منسوخ کردیا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ظفرعلی روڈ سے ملتان روڈ تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں صوبائی دارالحکومت میں ظفرعلی روڈ سے ملتان روڈ تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ اس منصوبے پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی، یہ رقم تعلیم اور صحت کے لئے خرچ ہونی چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد منصوبے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکشن 17(4) کے تحت اس کا نوٹی فکیشن بھی منسوخ کردیا، عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ اس کیس کے تفصیلی فیصلے میں منصوبے سے متعلق رہنما اصول مرتب کئے جائیں گے، حکومت چاہے تو فیصلےکی روشنی میں منصوبہ دوبارہ شروع کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں