اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد اضافے کی تجویز

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے


ویب ڈیسک February 26, 2015
اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 59 پیسے تجویز دی گئی ہے فوٹو:فائل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 62 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 59 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 12 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جانے والی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |