بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا سربراہ پاک فوج

بھارتی فوج کی فائرنگ کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سےتوجہ ہٹاناہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک February 26, 2015
وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور مقامی افراد کے بلند حوصلے اورعزم کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سےعلاقائی استحکام متاثر ہورہا ہے، ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |