شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی موجودگی میں پروگرام کےسیٹ پر آگ لگ گئی

کرن جوہر،عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور فرح خان بھی ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود تھیں


ویب ڈیسک February 26, 2015
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، فوٹو فائل

بھارتی ٹی وی کے پروگرام کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی موجودگی کے وقت سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، کرن جوہر، فرح خان، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بھارتی ٹی وی پروگرام ''انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون'' کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں تمام لوگ خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر فوری قابو پالیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی وی شو'یہ ہے محبتیں' کے دوران کیلیک نکسین سیٹ پر آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم 3 کروڑ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں