ورلڈ کپ 2015 کے بہترین بلے بازوں اور بولروں میں افغان کھلاڑی بھی شامل

کرس گیل زمبابوے کے خلاف اپنی شاندار دھواں دار ڈبل سینچری کی بدولت بلے بازوں میں اول نمبر پر راج کررہے ہیں


February 26, 2015
نیوزی لینڈ کے بولر اسپیڈ اسٹار ٹم ساؤتھی 11 وکٹیں لے کر بولروں کی صف میں سب سے آگے کھڑے ہیں، فوٹو: آئی سی سی /فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 بڑے زوروشور سے جاری ہے اور پاکستانی ٹیم کے علاوہ ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے جان کی بازی لگا رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف نئے ریکارڈز ورلڈ کپ کی تاریخ کا حصہ بن رہے بلکہ شائقین کرکٹ کو بہترین اور شاندار کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے کرکٹ کی اس عالمی جنگ میں کچھ بیٹسمینوں اور بولرز کی کارگردگی نے اپنی اپنی ٹیم کو فتح کی منزل تک پہنچایا جن میں سے چند بہترین پرفارمنس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بہترین بلے باز: اس ورلڈ کپ میں کرس گیل زمبابوے کے خلاف اپنی شاندار دھواں دار ڈبل سینچری کی بدولت 255 رنز بنا کر بیٹسمینوں کی فہرست میں اول نمبر پر راج کررہے ہیں جب کہ بھارتی بلے باز شیکھر دھون جو جنوبی افریقہ کے بولرز کے لئے خوف ناک خواب ثابت ہوئے تھے وہ ایک سینچری کی مدد سے 210 بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئیل ایک سینچری کی مدد سے 190 رنز جوڑ کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ورلڈکپ کے اب تک کے میچوں میں سری لنکن بلے باز کچھ تھکے ہوئے لگ رہے ہیں لیکن پھر بھی تلکا رتنے دلشان نے سارا غصہ بنگلہ دیشی بولرز کے خلاف نکال کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کردیا ہے انہوں نے اس سینچری کی بدولت اب تک 185 رنز بناکر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ ان بڑے ناموں کے درمیان ایک ایسی ٹیم کے کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے جسے کرکٹ کی نومولود کہا جاتا ہے اور وہ ہے افغانستان کی ٹیم جس کے بیٹسمین سمیع اللہ شینواری ایک سینچری کی بدولت 176 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

بہترین بولرز: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی وکٹیں فاسٹ بولر کے لیے سازگارسمجھی جاتی ہیں اس لیے اب تک ہونے والے میچوں میں تیز رفتار بولرز نے ہی عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کے بولر اسپیڈ اسٹار ٹم ساؤتھی 11 وکٹیں لے کر بولروں کی صف میں سب سے آگے کھڑے ہیں جب کہ پاکستانی بیٹنگ کو تہس نہس کردینے والی کالی آندھی کے اسٹار بولر جیروم ٹیلراور اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی ،9،9 وکٹیں لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش ٹیم کے فاسٹ بولراسٹیفن فن 8 اور افغانستان کے شاہ پور زدران 7 وکٹیں لے کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ورلڈکپ 2015 میں اب تک نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں انہوں نے 33 رنز دے کر 7 وکٹیں لے رکھی ہیں جب کہ بہترین انفرادی اننگز ویسٹ انڈیز کے ممتاز بلے باز کرس گیل کی ہے جس میں انہوں نے زمبابوے کے بولرز کو بڑی بے رحمی سے پیٹا اور 215 رنز بنا ڈالے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |