جنوبی افریقی کپتان کو سلو اوور ریٹ پرمعطلی کا خوف ستانے لگا

سلواوورریٹ کے مسئلے سےبچنے کیلیے اپنا کیپٹن بینڈ کسی اور کھلاڑی کو پہنانا چاہا تھا مگر امپائرز نے روک دیا، ڈی ویلیئرز


AFP February 27, 2015
سلواوورریٹ کے مسئلے سےبچنے کیلیے اپنا کیپٹن بینڈ کسی اور کھلاڑی کو پہنانا چاہا تھا مگر امپائرز نے روک دیا، ڈی ویلیئرز۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کو سلو اوور ریٹ پر معطلی کا خوف ستانے لگا۔

پروٹیز قائد نے انکشاف کیا ہے کہ سلو اوور ریٹ کے مسئلے سے بچنے کیلیے اپنا کیپٹن بینڈ کسی اور کھلاڑی کو پہنانا چاہا تھا مگر امپائرز نے روک دیا۔ بھارت سے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ان پر جرمانہ ہوا، اب ایونٹ کے دوران پھر وہ اس جرم کے مرتکب ہوئے تو اگلے میچ سے معطل کردیا جائے گا۔

ڈی ویلیئرز نے کہا کہ بھارت سے میچ میں ایک اوور مقررہ وقت سے پیچھے رہنے پر میں نے امپائرز سے کہا کہ اگر میں اپنا کیپٹن بینڈ کسی اور کو دے دوں تو وہ اسے جرمانہ کردیں، مگر مجھے بتایاگیا کہ آپ کو پورے ایونٹ کیلیے کپتان بنایا گیا ہے اس لیے کسی اور کو بینڈ نہیں دے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں