نیپرا بجلی ایک روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرے کے الیکٹرک

فرنس آئل کے نرخ میں کمی کے باعث بجلی پیداوارفیول لاگت میں کمی ہوئی، کے الیکٹرک

درخواست پر باضابطہ سماعت 6 مارچ کو ہوگی، نیپرا ذرائع نے درخواست کی تصدیق کردی۔ فوٹو: فائل

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی ایک روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی ہے۔


نیپراذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی ہے جس میں موقف اختیارکیا کہ ملک میں فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کے الیکٹرک کے اپنے پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداوار پرفیول لاگت 34 کروڑ روپے اورآئی پی پیز سے بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت 75 کروڑ 82 لاکھ روپے کم رہی۔ دسمبرمیں کے الیکٹرک نے ایک ارب 6 کروڑ 16 لاکھ یونٹس بجلی فروخت کی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت6مارچ کوکراچی میں ہو گی۔ سماعت کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک ارب9 کروڑروپے سے زائدکا ریلیف ملے گا۔
Load Next Story