آؤپڑھاؤ ایئر یونیورسٹی کے 10 اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا گیا
اساتذہ کی مہم کی تعریف، طالب علم عباس برانڈ ایمبیسڈر مقرر، قومی ترانہ پیش کیا گیا
KARACHI:
ایکسپریس میڈیا گروپ نے استاد کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایئر یونیورسٹی کے10 قابل فخر اساتذہ کو ایوارڈز سے نوازا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی''آؤ پڑھاؤ، جو سیکھا ہے سب کو سکھاؤ'' مہم کے تحت لاہور، فیصل آباد کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مشترکہ طور پر مہم کے انچارج محسن لغاری اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل(ر) فائز عامر نے کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے 10اساتذہ انجینئر اختر حسین، انجینئرامام الحق راجہ، انجینئر عمر فاروق، انجینئر طلال سعید، مسز سارہ سعید، مسز سیما طاہر، مس ارم ارشاد، ذیشان عباسی، مسز مہوش صابیہا، مسز میمونہ منیر اور عمران حمید کو سرٹیفکیٹ اور انعامات دیے گئے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر محسن لغاری نے ڈین آف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ظفر اللہ قریشی کو شیلڈ پیش کی۔ ڈین آف انجینئر فیکلٹی نے کہا کہ استاد کی تکریم میں اضافہ کرنا ایکسپریس میڈیا گروپ کا بڑا کارنامہ ہے۔ جس معاشرہ میں استاد کی عزت نہ ہو وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے یہ بیڑہ اٹھا کر قوم پر احسان کیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرن والے سینئر ٹیچرز نے بھی ایکسپریس میڈیا گروپ کی آؤ پڑھاؤ مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف تعلیم کی شرح میں اضافہ ہوگا بلکہ استاد کا مقام بھی بڑھے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر محسن لغاری نے کہا کہ ہماری اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ آپ نے جو کچھ پڑھا ہے اسے آگے پڑھایا جائے، لوگوں کو سکھایا جائے اور استاد کی عزت میں اضافہ کیا جائے، یہ مہم ہم ملک بھر تک پھیلا رہے ہیں جو جاری رہے گی۔ یونیورسٹی کے طالب علم شہریار عباس آگا کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔ آخر میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔