پنجاب خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 اور گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز
سوات، شانگلہ، چترال، مظفر آباد، سوات سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا۔
واضح رہے کہ 2008 میں بھی ان علاقوں میں اسی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔