ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر کا عہدہ سنبھال لیا

اقوام متحد ہ میں ملکی مفادات کا تحفظ کروں، مستقل مندوب


ویب ڈیسک February 27, 2015
سلامتی کونسل میں فیصلے طاقت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہیئیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی مستقل خاتون مندوب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پہلی خاتون سفیر ہوں گی۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحد ہ میں ملکی مفادات کا تحفظ کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں فیصلے طاقت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہیئیں جب کہ کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی اس سے قبل امریکا میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کی خدمات بھی انجام دے چکی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی 2 ماہ قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں