پی آئی اے نے ناروا سلوک پر 10 مارچ تک بنگلادیش کے لئے پروازیں منسوخ کردیں

بنگلادیشی سیکیورٹی ایجنسیزکی جانب سےعملے کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا اس لئےمعاملے کےحل تک پروازیں نہیں چلائیں گے،ترجمان


ویب ڈیسک February 27, 2015
بنگلہ دیشی حکام نے ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری مینجرعلی عباس کے گھر پر 3 روز قبل چھاپہ ماراتھا ۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے نے بنگلادیشی سیکیورٹی ایجنسیز کے منفی رویئے کے باعث تمام پروازیں 10 مارچ تک منسوخ کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی انٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے ملازمین اور مسافروں سے ناروا سلوک پرتمام پروازیں 10 مارچ تک منسوخ کردی گئی ہیں اور اس دوران کوئی پرواز مسافروں کو لے کر ڈھاکا نہیں جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پی آئی اے حکام اور عملے کو ہراساں کرنے کے خلاف پروازیں منسوخ کی گئیں اور معاملے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے ڈھاکہ میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری مینجر علی عباس کے گھر پر 3 روز قبل چھاپہ مارا اور حکام نے سونا اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر کئی گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی اور اس دوران اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا گیا جبکہ ناروا سلوک پر منیجر علی عباس اہلخانہ سمیت وطن واپس آگئے،بنگلہ دیشی حکام نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بدھ کو کراچی سے ڈھاکہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پر بھی چھاپہ مارا اور ڈھائی گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں