وزیراعظم کے خلاف بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک February 27, 2015
عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل

HARIPUR: سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |