وزیراعظم کے خلاف بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل

HARIPUR:
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story