رحمان ملک کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں سینیٹ انتخابات میں ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ روکنے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک February 27, 2015
ملک اس وقت نازک صورتحال اور چیلنجز سے دوچار ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ کے انتخابات میں ''ہارس ٹریڈنگ'' روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر رحمان ملک اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سینیٹ انتخابات میں ''ہارس ٹریڈنگ'' روکنے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال اور چیلنجز سے دوچار ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے قومی اتفاق رائے اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |