ججز نظر بندی کیس پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سماعت کے دوران سابق صدر کی حاضری سے ایک دن کی استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی


ویب ڈیسک February 27, 2015
سابق صدر کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD/KARACHI: ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور اور مستقل استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے سابق صدر کی حاضری سے ایک دن کی استثنا کی درخواست دی گئی جسے منظور کرلیا گیا جب کہ سابق صدر کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی جانب سے مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں