سانحہ شکارپور میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار پولیس کا دعویٰ

دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 27, 2015
دہشت گردوں نے شکارپور واقعے کے خلاف دھرنے دینے والوں پر بھی حملے کی تیاری کا انکشاف کیا ہے، پولیس، فوٹو:فائل

KARACHI: پولیس نے سانحہ شکار پور میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ شکار پور کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس یس پی ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کچے کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے خودکش حملہ آور کو گھر میں پناہ دی تھی اور وہ ایک ہفتے تک قریبی علاقے خواستی بروہی میں ٹھہرا جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے دوران تفتیش اپنی کارروائیوں سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے ہیں جس میں دہشت گردوں نے بتایا کہ انہوں نے شکارپور بم دھماکے کے خلاف دھرنے دینے والوں پر بھی حملے کی تیاری کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو شکارپور کی لکھی در امام بارگاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ حکومت نے دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی اطلاع دینے پر 2 کروڑ انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |