امریکی ریاست میسوری میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک February 27, 2015
پولیس نے مسلح شخص کی جانب سے خود کو بھی ہلاک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، فوٹو : فائل

امریکی ریاست میسوری کے قصبے ٹائرون میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے جنوبی قصبے ٹائرون میں مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ اطراف کے علاقوں میں سے مزید 5 افراد کی بھی لاشیں برآمد ہوئیں۔

میسوری میں فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ پولیس نے مسلح شخص کی جانب سے خود کو بھی ہلاک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں