نل کُھلا بلب جَلا
پانی کے ذریعے بلب چارج کرکے بجلی حاصل کیجیے۔
شہروں قصبوں اور دیہات میں شاید ہی کوئی ایسی عوامی جگہ ہو جہاں پر پانی کے حصول کے لیے نل کا استعمال نہ کیا جاتا ہو۔
شہروں میں تو بلندوبالا فلیٹوں سے لے کر چھوٹے چھوٹے گھروں تک میں پانی کی لائن اور نل لازم و ملزوم ہیں، لیکن کیا پانی کی لائن اور نلوں کا استعمال محض پانی کے حصول کے لیے ہوسکتا ہے؟ نہیں جناب! اب کوریا سے تعلق رکھنے والے تخلیق کار Ryan Jongwoo Choi نے ایک ایسا اچھوتا طریقہ کار پیش کیا ہے، جس کے تحت نلوں سے پانی کا اخراج ہوتے ہی بجلی پیدا کرکے بلب روشن کیے جا رہے ہیں۔ فارغ اوقات میں فوٹوگرافی سے لطف اندوز ہونے والے ''ریان جونگ وو چوئی'' کا ا پنی تخلیق کے حوالے سے کہنا ہے کہ بنیادی طور پر گھروں یا اداروں میں پانی کی اندرونی لائینیں لوہے یا پلاسٹک کی ہوتی ہیں، اگر ان کے درمیان میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ان کا تخلیق کردہ ربر کا ''انرجی سیونگ واٹر وہیل پائپ ESWWP) ('' کا ٹکڑا جوڑدیا جائے، تو نل کھولتے ہی بجلی بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
دراصل'' ESواٹر وہیل پائپ'' کا ٹکڑا ایک چھوٹے سے ''ہائیڈرو ٹربائن'' اور ''ہائیڈرو الیکٹرک جنریٹر'' کا کام کرتا ہے۔ اس پائپ کے ٹکڑے کے اند ر پانی کے بہائو کے ساتھ مناسب فاصلے پر چھوٹے چھوٹے چرخی نما پہیے لگائے گئے ہیں اور جب نل کھولا جاتا ہے اور پانی کا اخراج ہوتا ہے، تو پانی کے بہائو کی قوت سے یہ چرخی نما پہیے گھومنے لگتے ہیں اور حرکی توانائی (Kentic Energy) پیدا کر تے ہیں۔ ہر دو چرخیوں کے درمیان '' ESواٹر وہیل پائپ'' کے اوپر بلب لگانے کے لیے ہولڈر کی چوڑیوں (Screw) کا سوراخ ہے۔ ان چوڑیوں پر چارج ہونے والے بلب لگاد یے جاتے ہیں۔ نل کھولتے ہی پانی کے بہائو کے باعث چرخیوں کے گھومنے سے حرکی توانائی پیدا ہوتی ہے۔
اس حرکی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے کا انتظام بلب اور ہولڈر میں رکھا گیا ہے۔ یہ برقی توانائی یا کرنٹ پائپ کے اوپر لگے بلبوں میں موجود بیٹریوں میں ذخیرہ ہوتا رہتا ہے۔ یہ بیٹریاں ری چارج ایبل ہیں۔ ان بیٹریوں کے ساتھ بلب کے کنکشن ہوتے ہیں، جس کے باعث بلب عام استعمال کی چارجر لائٹ کی مانند چارج ہوتے رہتے ہیں۔ بعدازاں ان بلبوں کو بہ آسانی سوئچ کی مدد سے کنٹرول کرکے کہیں پر بھی لے جا کر روشن کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ طریقۂ کار براعظم افریقا کے غریب ممالک میں تیزی سے مقبول ہوچکا ہے۔ تاہم کرنٹ سے تحفظ دینے والے ربر سے تخلیق کردہ ''انرجی سیونگ واٹر وہیل پائپ ESWWP) ('' بلند وبالا عمارتوں میں بھی بہت کارگر ثابت ہورہے ہیں۔
جہاں کشش ثقل کے باعث تیزی سے نیچے آنے والا پانی زیادہ مقدار میں بجلی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ریان جونگ ووکی اس تخلیق کو انڈسٹریل ڈیزائن سوسائٹی آف امریکا(IDEA)کی جانب سے سال رواں کی بہترین ایجاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔